کوہاٹ، پولیس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔