Daily Mumtaz:
2025-11-14@09:05:34 GMT

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔

اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی تنصیبات پر حملے سمیت کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ہے۔

پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمد کیے گئے۔

دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ،کرک میں پولیس کی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک  
  • کوہاٹ، پولیس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، گبول پارک کے قریب فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • سکھر میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 ڈاکوئوں کی نعشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں
  • شیرشاہ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • بنوں میں سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • بنوں، سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے
  • بنوں، سی ٹی ڈی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک