کوہاٹ، پولیس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق، تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض اپنے دستے کے ساتھ معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔