نیکسپیریا کے معاملے میں نیڈرلینڈز کی حکومت کو اپنا غلط طرز عمل درست کرنا ہوگا، چینی وزیر تجارت

بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی کیتھرینا ریچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیکسپیریا کے مسئلے کی بنیادی وجہ نیڈرلینڈز کی حکومت کی جانب سےکاروباری ادارے کے اندرونی معاملات میں غلط مداخلت ہے۔ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیڈرلینڈز پر عائد ہوتی ہے۔

چین نے معیار پر پورا اترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دیا اور مختصر مدت میں عالمی سپلائی چینز پر دباؤ کو کم کر دیا ہے۔لیکن عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ڈچ حکومت کو اپنا غلط طرزعمل درست کرکے متعلقہ اقدامات کو منسوخ کرنے کے لئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ جرمنی مثبت کردار ادا کرے گا۔ کیتھرینا ریچ نے کہا کہ جرمن حکومت چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تجارت کو زیادہ متوازن اور پائیدار بنانے کی خواہاں ہے۔ جرمنی نیکسپیریا کے معاملے کو بہت توجہ دیتاہے اور ہالینڈ کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ اسی دن، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے برآمدی کنٹرول میں پینیٹریشن رولز کو معطل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے کوالالمپور میں چین-امریکہ تجارتی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کو نافذ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ چین امریکہ کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سپلائی چین کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن