اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں حفاظتی انتظامات مضبوط بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ نے انتظامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں طے پایا کہ داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس اور اسکینرز نصب کیے جائیں گے تاکہ سائلین کے سامان کی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کمپلیکس میں داخلہ ممکن ہو۔ داخلی دروازے کے ساتھ زگ زیگ گرلز لگائی جائیں گی اور کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وکلا اور سکیورٹی اہلکاروں کے لیے فرضی مشق اور تربیت کا انتظام کیا جائے گا، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کے موبائل فون کے غیر ضروری استعمال پر پابندی ہوگی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمپلیکس کے باہر ایمبولینس مستقل طور پر تعینات کی جائے گی تاکہ سائلین، وکلا اور ججز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
موجودہ سیکورٹی صورتحال ؛ صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ
سٹی 42: موجودہ سکیورٹی صورتحال،عدالتوں سمیت صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچہریوں، عدالتوں، ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی اہم روٹس، مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز تیزی سے جاری ہے ۔ بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی۔ عدالتی کمپلیکس، چینی پراجیکٹ و رہائشگاہوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے۔ججز، بارز، متعلقہ اداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا گیا۔
سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور کوریج کا دائرہ کار تمام جوڈیشل کمپلیکس تک بڑھایا گیا ۔عدالتی کمپلیکس آنے والی گاڑیوں کیلئے سٹیکرز سکیم نافذ کر دی گئی۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے