سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔