اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اُس صوبے کے وزیر اعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کی ہیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے، کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز کے وزیر اعلی محسن نقوی کے بارے

پڑھیں:

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد

سٹی 42: ‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی  کے  ہمراہ پاکستان مونومنٹ  آئے 
‎‎اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔‎ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہداء پر حاضری دی

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں  نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ  کیا۔

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کیخلاف وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہرزہ سرائی ناقابلِ برداشت ہے، محسن نقوی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے، محسن نقوی
  • سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
  • سہیل آفریدی نے  ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے ازلی  دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ، قوم سے معافی مانگیں
  • محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے شرانگیز بیان کی مذمت، معافی کا مطالبہ
  • متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
  • ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد
  • ’پاکستان کی سیکیورٹی ترکیہ کی سیکیورٹی سے الگ نہیں‘، ترک وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات
  • محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت