نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمے داری ہے، دشمن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو فنڈنگ کررہا ہے۔ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھیرکوٹ باغ اسپتال میں زخمی اہلکار کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی وڈیو کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا، ہم دل سے کشمیریوں کی عزت کرتے ہیں جسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی اور پرانی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کرکے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں، باغ اسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا اسپتال بتایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔