اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 3 ہوائی اڈوں کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین ایئر پورٹس سے متعلق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو سفارش بھیجی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیاد پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایچ بی ایف سی ایل، قومی ایئر لائن اور تین انٹرنیشنل ایئر پورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ فائنل ہوگیا ہے۔ بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق ہوائی اڈوں

پڑھیں:

ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا معاملہ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔

ای سی پی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی 13 نومبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، اس کےلیے کئی بار الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو تحریر کرچکا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے آخری مراسلہ مورخہ 23 اکتوبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ترمیمی بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں 21 اکتوبر کو پیش کیا گیا، کمیٹی نے بل کو مزید غور کیلئے موخر کردیا۔

اسلام آبادکی مقامی حکومتیں مورخہ 14 فروری 2021 کو اپنی مدت پوری کر چکی ہیں اور اس وقت سے یہ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور خط و کتابت سے مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کےلیے مقرر کیا جائے گا۔

سماعت میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ ترامیم اور اسلا م آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیکشن 219(3) کے تحت وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش
  • امریکی شٹ ڈاؤن: 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
  • اسلام آباد: ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال