اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے آخری مراسلہ 23 اکتوبر 2025 کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا، جس میں یہ اطلاع دی گئی کہ مجوزہ ترمیمی بل نیشنل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں 21 اکتوبر 2025 کو پیش کیا گیا تھا، تاہم کمیٹی نے بل پر مزید غور کے لیے فیصلہ مؤخر کر دیا۔

اجلاس میں یہ نکتہ بھی زیرِ غور آیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتیں 14 فروری 2021 کو اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں، اور اس وقت سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر چلی آ رہی ہے۔

چونکہ مزید خط و کتابت کے باعث تاخیر کا خدشہ موجود ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت 13 نومبر 2025 کو الیکشن کمیشن کے سامنے مقرر کی جائے۔

مزید پڑھیں:  سزا یافتہ افراد الیکشن کمیشن یا پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، پشاور ہائیکورٹ

اس سماعت کے دوران، الیکشن کمیشن کی مجوزہ ترامیم اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیکشن 219(3) کے تحت وزارتِ داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن انتخابات کے اسلام آباد اجلاس میں گیا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روک دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ عدالت میں تمام فریقین اس بات پر متفق تھے کہ انہیں سفر سے نہیں روکا جائے گا، مگر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں کہا گیا کہ  آپ نہیں جا سکتے۔ یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے اور وہ اس معاملے کو توہینِ عدالت کے طور پر دوبارہ عدالت میں اٹھائیں گے۔

شیخ رشید نے دو افسران عابد اور توقیر کے نام لے کر الزام لگایا کہ انہی دونوں نے انہیں سفر سے روکنے کا حکم دیا۔  یہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں اور اگر کسی ملک میں عدالت کے حکم کی کوئی حیثیت نہ رہے تو پھر اللہ ہی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عمرہ ضرور ادا کریں گے کیونکہ اللہ ہی اسباب پیدا کرنے   والا ہے اور جن لوگوں نے انہیں روکا ہے وہ اپنے فیصلے پر جلد پشیمان ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روک دیا گیا
  • بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر