رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی، تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بحالی کی بجائے حکومت کی تمام تر توجہ چالان کرنے پر ہے، بلدیاتی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، نا اہل میئر سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں، مہنگائی اور بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں پر غیر ضروری ای چالان قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہے، ٹریفک چالان کی مد میں الیکڑانک بھتہ خوری کی جارہی ہے، شہر میں اس لاقانونیت کی سب سے بڑی وجہ عوام پر مسلط کردہ نااہل حکمران ہیں، وہ شہری جو بنیادی سہولیت سے محروم تھے اب نئی اذیت سے دوچار ہیں، ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس فراہم کرنے والا شہر کراچی کی صورت موئن جو دڑو جیسی ہوتی جا رہی ہے، ای چالان کیلئے پھرتیاں دکھانے والی حکومت اپنے فرائض سے دانستہ طور پر غافل ہے، گیس، بجلی، پانی، تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بحالی کی بجائے حکومت کی تمام تر توجہ چالان کرنے پر ہے، بلدیاتی ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں، نا اہل میئر سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں، مہنگائی اور بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں پر غیر ضروری ای چالان قابل مذمت ہے۔

علامہ مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو گیس، بجلی، پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے، پیپلز پارٹی حکومت شہر قائد سمیت صوبے بھر کو نوچنا بند کرے، تنگ دستی کے شکار شہریوں کے لیے بھاری جرمانے خوف و ہراس کی علامت بنتے جا رہے ہیں، بدحال ٹریفک نظام کی درستگی متعلقہ حکام کی ترجیحات میں سرفہرست ہونی چاہیئے، حکومت سڑکوں کی تعمیر ات، ڈرائیونگ لائسنس، کاغذات کے حصول کیلئے اقدامات کرے، پہلے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات بنوانے میں مشکلات کو دور کیا جائے، کسی بھی ٹیکس ای چالان کا نفاذ ملک بھر میں یکساں ہونا چاہیئے، شہریوں پر بنائے گئے ای چالان کا خاتمہ اور مذکورہ سسٹم کی اصلاحات ضروری ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہریوں پر

پڑھیں:

ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے،  منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، صرف افتتاح کے پہلے روز چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے چالان کر دیے گئے، کراچی کی سڑکیں کچے راستوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں،  پنجاب میں یہی جرمانے دس گنا کم ہیں،  سندھ حکومت عوام کو آگاہی دینے کے بجائے محض جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔

ادارہ نور حق میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ بھاری گاڑیاں عوام کے لیے موت کا پروانہ بن چکی ہیں،  حکومت فوری طور پر ٹریفک نظام اور ای چالان سسٹم کا از سرِ نو جائزہ لے۔

کے الیکٹرک کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے جماعت اسلامی کی اپیل پر بجلی کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم ہونے کے بعد کے الیکٹرک چیخ رہی ہے،  گزشتہ 20 برس میں یہ ادارہ عوام پر بجلی کے بم گرانے والا سب سے بڑا پاور سیکٹر مافیا بن چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ  سی ای او مونس علوی لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں،  کے الیکٹرک کے لائن لاسز ملک کی سرکاری ڈسکوز سے بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 20 سال میں 900 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،  اگر جماعت اسلامی کی اپیل پر ٹیرف میں کمی نہ آتی تو ہر سال مزید 127 ارب روپے سبسڈی میں ادا کرنے پڑتے۔ یہ کامیابی کراچی کے عوام کی ہے،  ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دی جائے، بلوں میں شامل بھاری ٹیکس ختم کیے جائیں اور کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ اہلِ کراچی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،  503 ملین امریکی ڈالر کے اس منصوبے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، سڑکیں تباہ، گٹر بہہ رہے ہیں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،  انہوں نے یاد دلایا کہ مرتضیٰ وہاب نے 60 دن میں سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ وفا نہ ہوا۔ پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں  بدل دو نظام کو کے عنوان سے اجتماعِ عام منعقد کر رہی ہے۔ عوامِ پاکستان، خصوصاً اہلِ کراچی اپنی فیملیز کے ہمراہ اس میں شرکت کریں اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التو جمع، سہولیات کے بغیر جرمانے ظلم قرار
  • انفرا اسٹرکچر تباہ، سندھ حکومت بھاری ای چالان میں لگی ہے، منعم ظفر
  • کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا
  • کراچی: ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں، شہری پریشان
  • ٹریفک ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التواجمع
  • ای چالان سسٹم لوٹ مارکادھندہ لگتا ہے‘ حکومت عوام کو سہولیات دے‘کاشف شیخ
  • پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات ناکام ہوگئے، طالبان حکومت افغان عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، عطاء تارڑ
  • ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے،  منعم ظفر