فوج و سلامتی اداروں کیخلاف کسی مہم کو قبول نہیں کریں گے: طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع کیلئے سپہ سالار کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں، آپ مودی ہاتھ پر بیعت کرتے تو کریں آپ کو مودی مبارک ہو، جہاد ہے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو حاضر ہیں، دفاع سلامتی و استحکام کیلئے مدارس محراب و منبر حاضر ہیں، پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس کا بنیادی مقصد ملکی حالات پر غور و خوض کرنا تھا۔ فلسطین سوڈان و کشمیر کے مسئلہ داخلی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان علماء کونسل ملک گیر سطح پر مہم شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد خلافت راشدہ کا نظام لانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد بلال رحمان پورہ، رانی پنڈ ہربنس پورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ خلافت راشدہ میں انصاف کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑتے، اسلا م آباد میں جج کے بیٹے نے دو بیٹیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیتے اور جج کے دو سیب چوری ہوئے تو مقدمہ درج ہوگیا، جس جج کے بیٹے نے دو بیٹیوں کو کچلا اور جج کے دو سیب چوری کا مقدمہ درج کروایا وہ کیسے انصاف دے گا۔ فتویٰ یا گالیاں دینے سے انصاف کا نظام بہتر نہیں ہو گا۔ ہمارا کام اللہ نے قرآن میں بتا دیا ہے جو غیر شرعی کام کرے گا اس کی اصلاح کی کوشش کرینگے‘ نیکی کے کاموں میں تعاون اور غیر شرعی کام میں محاسب کا کام ہے۔ کیا پاکستان کے فیصلے چند یوٹربرز اور سوشل میڈیا نے کرنے ہیں۔ استثنیٰ کا معاملہ پر میں سوال کرتا ہوں احتساب کا نظام شرعی ہے یا غیر شرعی ہے پہلے کہتے چور ہیں، پھر اسے اقتدار میں بٹھا دیتے ہیں، فوج و سلامتی اداروں کے خلاف کسی مہم کو قبول نہیں کریں گے، اس کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
واٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے غیر متوقع حالات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات تجویز کیے ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جاری ایڈوائزری میں وٹس ایپ صارفین کو بتایا کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے اکاؤنٹ کو دوبارہ رجسٹر کریں۔
این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کیلئے اپنا فون نمبر درج کریں جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔
مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے، 7 دن کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے “ٹو سٹیپ ویریفکیشن” آن کر دی ہے اور آپ کو پِن نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں، جب تک آپ نے ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔