SANTIAGO:

ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی ہار رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔

دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی، جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے ہرایا۔

چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے سے کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل گرفت رکھتے ہوئے پانچ ایک سے واضح برتری حاصل کی۔

مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارجنٹائن نے پاکستان کو میچ میں

پڑھیں:

جیکب آباد: ایک ہی دکاندار سے  چوتھی مرتبہ ڈکیتی کی واردات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-1

 

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کی ویڈیو مارکیٹ میں ایک ہی دوکاندار سے چوتھی بار ڈکیتی کی واردات ،جمعہ کے روز بجلی کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو مسلح افراد 20ہزار سے زائد نقدی چھین کر فرار ،ابتک چار وارداتوں میں 8لاکھ سے زائد رقم لوٹی گئی ہے پولیس نے کوئی داد رسی نہیں کی :سورج کمار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں ویڈیو مارکیٹ میں گزشتہ روز بجلی بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر مسلح افراد نے دوکاندار سورج کمار سے 20ہزار سے زائد نقدی چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے۔

نامہ نگار

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست
  • جیکب آباد: ایک ہی دکاندار سے  چوتھی مرتبہ ڈکیتی کی واردات
  • انڈر19 ایشیا کپ : بھارت نے پاکستان کو 90رنزسے ہرادیا
  • رحیم یار خان کے کوٹ سمابہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو ہلاک
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
  • ارجنٹینا میں پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو نیدرلینڈز سے 7-3 سے شکست
  • پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-7 سے شکست دے دی
  • پرولیگ  کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست