اسلام آباد:

بھارتی میڈیا کی جانب سے سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہوگئی اور بے بنیاد پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔

سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی ہے اور کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی جبکہ منظم جھوٹ اور پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران حقیقی انسانی بہادری اور قربانی کو نظرانداز کر دیا گیا۔

سڈنی واقعے میں مسلمان ہیرو احمد العہمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں، دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، اس لیے سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے۔

دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، واقعہ ایک فرد کا جرم تھا لیکن پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک مسلح حملہ آوربھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوارحنو کی تقریب کے دوران پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

فائرنگ کے دوران ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل ایک حملہ آور کو گردن سے دبوچ کر قابو کرلیا اور اسلحہ بھی چھین لیا، جن کی شناخت 43 سالہ آسٹریلوی شہری احمد ال احمد کے نام سے ہوئی۔

احمد کے جرات مندانہ اقدام کی بدولت مزید جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان کے اس اقدام کو دنیا بھر کے میڈیا میں سراہا گیا اور زبردستی پذیرائی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران

پڑھیں:

لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش

کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔

جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا  ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔

حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم