پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا؛ صدرِ مملکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد دی، کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
واضح رہے کہ پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔