ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

اسلام آباد کے  کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔

کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔

’فوج سے یکجہتی دین اور آئین کا تقاضا ہے‘، مفتی عبدالرحیم

جامعہ رشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے خطاب میں پاک فوج اور عسکری قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات میں سیاسی و عسکری قیادت کے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے، اور اس یکجہتی پر پوری قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کو اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین کا محافظ ہونے کا شرف عطا کیا ہے اور غزوہ ہند کی سعادت بھی نصیب فرمائی ہے، اس لیے پوری قوم کو فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔

ہمارا ملک جنگی حالات سے گزر رہا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت اکٹھے چل رہے ہیں، ہماری فوج ناصرف اسلامی فوج ہے بلکہ حرمین شریفین کی محافظ بھی ہے۔ ہمیں اپنی فوج کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے، وطن کے نظریہ کی حفاظت علمائے کرام نے کرنی ہے۔ سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم pic.

twitter.com/KzcEMpc8tM

— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025

مفتی عبدالرحیم نے ’فتنہ خوارج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فتنے کے خلاف 42 احادیث موجود ہیں اور اس کی سرکوبی کے لیے پاک فوج اللہ کی منتخب کردہ قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی کر رہے ہیں جبکہ بھارت اور اسرائیل افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

’مدارس کے 30 لاکھ طالبعلم فوج کے ساتھ ہیں‘، حافظ طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت فوج کی جبکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مئی میں پاکستان کو حاصل ہونے والی ’ملی فتح‘ اللہ کی مدد اور قوم و فوج کے اتحاد کا نتیجہ تھی۔

وطن کے لیے ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔ مدارس کے 30 لاکھ طلبا آپ کے ایک حکم کے منتظر ہیں۔ مئی میں آپ نے وہ کر دیا جس سے دنیا پریشان ہے۔ علامہ طاہر اشرفی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سامنے خطاب pic.twitter.com/4dt0PGfKUE

— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025

پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’بنیان المرصوص‘ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت بخشی ہے۔ انہوں نے فوج کے خلاف جاری منفی مہمات اور پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔

بنیان المرصوص دنیا میں ہماری عزت اور شرف کا باعث بنا ہے پاک فوج کے شہداءنے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔ مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی pic.twitter.com/FyrSutSRXn

— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025

’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تاریخی فتح‘، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری

جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاست دان کو فوج کے خلاف بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی۔ ہم کسی نام نہاد سیاست دان کو سیاست کے نام پرپاک فوج کے کسی سپاہی کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری pic.twitter.com/TEkk5g7lYG

— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025

’علماء ہر قدم پر فوج کے ساتھ ہیں‘، پیر حسان حسیب الرحمان

پیر حسان حسیب الرحمان نے علماء کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں عزت پا رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی فخر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے قدم قدم پر علماء آپ کے ساتھ ہیں۔ اگر پیغام پاکستان کو قانون کا حصہ بنا لیا جائے تو یقیناً دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کارآمد ثابت ہو گا، پیر حسن حسیب الرحمان pic.twitter.com/Iyi5mKuYJb

— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025

انہوں نے کہا کہ ’پیغامِ پاکستان‘ کو قانون کا حصہ بنایا جائے تو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد پیر حسان حسیب الرحمان حافظ طاہر اشرفی علامہ شبیر حسن میثمی علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری قومی علماء و مشائخ کانفرنس مفتی عبدالرحیم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پیر حسان حسیب الرحمان حافظ طاہر اشرفی علامہ شبیر حسن میثمی قومی علماء و مشائخ کانفرنس مفتی عبدالرحیم علامہ شبیر حسن میثمی انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالرحیم حسیب الرحمان عسکری قیادت فیلڈ مارشل پاک فوج کے کے ساتھ کے خلاف میں پاک رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی