اپنی تہذیب کو بر قرار رکھنا نئی نسل کی ذمے داری ہے ،سیما طفیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-19
بدین (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ماروی گرلز ڈگری کالج بدین میں کلچرل ڈے کے موقع پر رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی – طالبات کی جانب سے ٹیبلو اور قومی نغمے – تقریری مقابلے -ثقافتی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل سیما طفیل نے کہا کہ ہماری تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے اور اسے برقرار رکھنا اور آگے بڑھانا نئی نسل کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلباء کو اپنے ثقافتی ورثے اور قومی شناخت کی اہمیت کے بارے میں قیمتی معلومات دیں۔ پہلے روز کالج میں طلباء کے درمیان کوکنگ مقابلے اور آرٹ ڈرائنگ کے مقابلے ہوئے۔ دوسرے روز ریسلنگ، کرکٹ سمیت کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ فٹ بال والی بال؛ .
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے دوسری پوزیشن حاصل کی یامینہ نظامانی اور پروفیسر نے پہلی اور کے دوران
پڑھیں:
یوم مادر، جامعہ اُمّ الکتاب لاہور میں سالانہ خواتین کانفرنس کل ہوگی
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ، وہ سربراہ جامعہ اُم الکتاب علامہ سید جواد نقوی صدارت کریں گے، متعدد نامور علمی و سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ڈاکٹر سمیرا بتول نقوی، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، آسیہ ارشد، انیلہ محمود، فاطمہ خورشید، پروفیسر نرید فاطمہ خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادتِ باسعادت، یومِ تکریمِ مادر، یومِ خواتین اور یومِ تاسیسِ جامعہ اُمّ الکتاب کے موقع پر سالانہ کانفرنس “خدیجہؑ مادرِ اُمّت، فاطمہؑ مادرِ امامت” کے عنوان سے 13 دسمبر کو جامعہ اُمّ الکتاب میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ ملک بھر سے آنے والی ممتاز علمی، دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں خواتین شرکت کریں گی۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ڈاکٹر سمیرا بتول نقوی، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، آسیہ ارشد، انیلہ محمود، فاطمہ خورشید، پروفیسر نرید فاطمہ، حافظہ سحر عنبرین، عمرانہ مشتاق، ڈاکٹر معصومہ محمود، ڈاکٹر عظمیٰ امتیاز، حافظہ بشری ملک، حمیرا طیبہ اور دیگر نامور شخصیات شامل ہونگی۔