Jasarat News:
2025-12-15@01:21:43 GMT

سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی منظر عام پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-01-7
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے میں گرفتار حملہ آور کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آگیا۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چلینز نے بونڈی سے گرفتار دہشت گرد سے جوڑا تھا۔نوید اکرم سے متعلق بالخصوص بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز چینلز پر گرفتار حملہ ا?ور کی جگہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر دکھائی گئیں۔سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر جواب دیتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے بونٹی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔نوید اکرم نے بونڈی حملے میں گرفتاری سے متعلق اپنی تصاویر استعمال کرنے پر میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حرکت کی وجہ سے اْن کی زندگی خطرے میں پڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے گرفتار کیا گیا ہے۔ نوید اکرم نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ تصدیق کے بعد تصویر چلائیں۔پاکستانی نوجوان نے کہا کہ بونڈی حملے میں گرفتار ہونے والے حملہ ا?ور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی جس کے بعد میرے فیس بک اکاؤنٹ سے تصاویر اٹھا کر چلائی جارہی ہیں، اس پروپیگنڈے کو میں مکمل طور پر مسترد کرتا ہوں۔

اسرائیلی،بھارتی اور افغان میڈیا کی سڈنی فائرنگ کے حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سازش کو آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شہری شیخ نویدبے نقاب کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ہونے والے نوید اکرم حملہ ا ور

پڑھیں:

ایران کی جانب سے سڈنی حملے کی مذمت

عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جموہریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے خارجہ امور گروپ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی صفحے پر جاری ایک پیغام میں سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں، انسانوں کا قتل اور دہشت گردی جہاں کہیں بھی انجام دی جائے، ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو پیغام جاری
  • پاکستان کی سڈنی ساحل پردہشت گردی کی مذمت، ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • پاکستان کا سڈنی حملے پر اظہار افسوس، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم
  • سڈنی فائرنگ واقعہ: بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان کی وضاحت
  • ایران کی جانب سے سڈنی حملے کی مذمت
  • ’میری تصویر کا غلط استعمال کیا جارہا ہے‘: سڈنی حملے سے جوڑے جانے پر پاکستانی شہری کا سخت ردعمل
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • بونڈی بیچ، دہشتگردحملہ آور کی نوید اکرم کے نام سےشناخت ہوگئی
  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا