سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے حملے میں گرفتار حملہ آور کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آگیا۔
سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چلینز نے بونڈی سے گرفتار دہشت گرد سے جوڑا تھا۔
نوید اکرم سے متعلق بالخصوص بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور نیوز چینلز پر گرفتار حملہ آور کی جگہ پاکستانی نوجوان کی تصاویر دکھائی گئیں۔
مزید پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی
سڈنی میں مقیم نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے پر جواب دیتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے بونٹی میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
Breaking ???? Naveed Akram Video ????
Exposing propaganda Naveed Akram from Lahore who lives in Sydney came on camera to prove his identity and how some media platforms put his life in danger by circulating his picture as alleged #bondibeach attacker.
نوید اکرم نے بونڈی حملے میں گرفتاری سے متعلق اپنی تصاویر استعمال کرنے پر میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حرکت کی وجہ سے اُن کی زندگی خطرے میں پڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مجھے گرفتار کیا گیا ہے۔ نوید اکرم نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ تصدیق کے بعد تصویر چلائیں۔
پاکستانی نوجوان نے کہا کہ بونڈی حملے میں گرفتار ہونے والے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی جس کے بعد میرے فیس بک اکاؤنٹ سے تصاویر اٹھا کر چلائی جارہی ہیں، اس پروپیگنڈے کو میں مکمل طور پر مسترد کرتا ہوں۔
https://www.express.pk/story/2791364/sydney-to-new-delhi-conspiracy-revealed-anti-pakistan-propaganda-2791364
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا ہونے والے نوید اکرم
پڑھیں:
بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔
کمال شاہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
واٹس ایپ میں وائس میل جیسے مسڈ کالز میسجز سمیت متعدد نئے فیچرز متعارف
مزید :