بھارتی، افغان سوشل میڈیا کاشیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے پر پروپیگنڈا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں 12 ہوگئی ہیں، پولیس نے بونڈی بیچ واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
دوسری طرف بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی واقعے پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ واقعے کے ایک حملہ آور کو پکڑنے والے شہری کی شناخت سامنے آئی ہے۔
بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے آسٹریلیا میں رہنے والے ایک پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دے دیا۔
شیخ نوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی تصویر کو استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے۔
شیخ نوید نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان سوشل میڈیا ا سٹریلیا حملہ ا ور شیخ نوید
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔