پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے سوشل میڈیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نائب وزیر داخلہ طلال چوہدری نے شرپسند سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد پیش کیے،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں فتنہ الہندستان بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی دہشت گردی میں ملوث ہیں

ان تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، اکثردہشت گرد حملوں کی ذمہ داری بھی یہی دونوں تنظیمیں قبول کرتی ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیا اور دہشتگردی کے درمیان مضبوط دیوار ہے،پاکستان کیخلاف سرگرم عناصر دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کو ایکس کی جانب سے محدود تعاون حاصل ہے،جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دہشت گرد سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے موثر رابطہ کاری کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ملک میں دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فیصلہ کرنے کا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا ایک نیا خطرہ سر اٹھا رہا ہے، جس پر عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ وہ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران نے خطے میں جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ ان کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے امن وژن کی توثیق ہے جبکہ پاکستان آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔شہباز شریف نے ترکمانستان کو 30 سالہ غیر جانبداری کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اشک آباد کی خوبصورتی اور ترکمان عوام کی مہمان نوازی غیر معمولی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ’’یادگارِ غیر جانبداری‘‘ کا دورہ کیا اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سے خوشگوار ملاقات بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کا سدباب: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ
  • افغانستان اور دہشت گردی
  • برطانیہ: تمام خفیہ ایجنسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان سے دہشت گردی کا نیا خطرہ اٹھ رہا ہے، وزیراعظم،پیوٹن اور اردوان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ
  • حکومت نے ایکس پر دوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا
  • افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘ پاکستان
  • امریکا: ویزہ کے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا فیصلہ