پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔
معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملین ڈالر
پڑھیں:
امریکا، پاکستانی F16 طیاروں کی اپگریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالر منظور
امریکا(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے 686 ملین ڈالر کا پیکج منظور کر لیا، پاکستان نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس منظوری کا ذکر امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے اُس خط میں کیا گیا ہے جو امریکی کانگریس کو ارسال کیا گیا۔ کانگریس کو لکھے گئے خط کے مطابق نئے معاہدے میں-سکسٹین ڈیٹا لنک سسٹم ۔ کرپٹوگرافک آلات ۔ ایویانکس اپ گریڈ ۔ تربیتی ماڈیولز اور جامع پائیداری سپورٹ شامل ہیں جن کا مقصد پاکستان کے ایس سولہ بیڑے کو جدید بنانا ہے۔
اس اقدام سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان جاری انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں مزید تقویت ملے گی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایف سولہ لڑاکا جہازوں کے اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور دونوں ممالک کے معمول کے دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلی مرتبہ اسی کی دہائی میں امریکا سے ایف سولہ جنگی طیارے خریدے تھے۔