ایران اور قزاقستان کے درمیان 14 دستاویزات اور دوطرفہ تعاون کی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ 8 دستاویزات کا باضابطہ تبادلہ بھی عمل میں آیا۔ اسی موقع پر ایران کے صدر اور قزاقستان کے صدر نے دوطرفہ مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قزاقستان کے دستخط کیے ایران اور
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔