2025-05-04@01:14:50 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ہارٹ اٹیک»:
ویسے تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن کیا آپ جاتنے ہیں روزانہ 5 گلاس پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دراصل پانی پینے کا براہِ راست تعلق ہارٹ اٹیک کی روک تھام سے ثابت نہیں ہوا ہے مگر یہ بات سچ ہے کہ پانی خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب ہے۔ پانی کی کمی سے خون گاڑھا ہو سکتا ہے جو کہ خون جمنے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ مزید برآں پانی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ مناسب پانی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے جو دل کے امراض سے بچاتا ہے۔...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایک حالیہ تحقیق نے ہزاروں ہارٹ اٹیکس کو روکنے میں محض 5 پانڈز کے سادہ خون کے ٹیسٹ کی اہم صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تحقیقی رپورٹ شائع ہوئی ہے جو خطرے کا اندازہ لگانے میں ٹراپونن ٹیسٹوں کی افادیت پر مرکوز ہے۔ٹروپونن دل کے پٹھوں کے خلیوں میں موجود ایک پروٹین ہے جو دل کے خلیوں کو نقصان پہنچنے پر خون کے دھارے کی شکل میں خارج ہوتا ہے جبکہ ٹراپونن کے خون کے ٹیسٹ فی الحال اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے بعد ہونے والے واقعات کی تشخیص کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ ٹیسٹ دل کو پہنچنے...
ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر دیباشیش چودھری نے تمیم اقبال کی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کردیں۔ بنگلا دیش کے لیجنڈری کرکٹر تمیم اقبال کو پیر کے روز ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ تمیم اقبال کو فیلڈنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق کرکٹر کی ایک شریان میں رکاوٹ پائی گئی جسے دور کرنے کے لیے اسٹنٹ ڈالا گیا۔ تاہم دیگر شریانیں صحت مند ہیں اور ان کی مجموعی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،...
امریکا کی خاتون باڈی بلڈر ایک اسپورٹس فیسٹیول کے دوران مہلک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ 20 سالہ جوڈی وینس کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سانحے کو اچانک اور غیر متوقع قرار دیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید ڈی ہائڈریشن سے پیش آنے والی پیچدگیوں کی وجہ سے جوڈی کے دل کی حرکت بند ہوئی۔ اسپتال والوں کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جاں بر نہیں ہو سکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ایک خوبصورت انسان تھیں انہیں ہر لمحے یاد کیا جائے گا۔
نئی دہلی ( ویب ڈیسک) دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے۔۔۔ بارات روانگی سے عین پہلے دلہا کو گھوڑی پر بیھٹے ہوئے ہارٹ اٹیک ، موقع پرہی دم توڑگیا۔فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیں،جہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں،انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر شیوپور میں شادی کی بارات کے دوران گھوڑے پر سوار دولہا اچانک گر پڑا۔ طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تو پتہ چلا اس کی موت ہوچکی ہے۔ دلہا کی شناخت پردیپ جاٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے سابق ضلعی صدر ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہےکہ اسے...
چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔ چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور...
عابد چوہدری: مال روڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سب انسپکٹر اسلم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ سب انسپکٹر اسلم تھانہ سبزہ زار آپریشن ونگ میں تعینات تھے اور مال روڈ پر سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ سب انسپکٹر اسلم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گئے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری سب انسپکٹر اسلم کی وفات پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 انفکیشن دل کی شریانوں کو نقصان پہنچا کر لوگوں میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیقاتی جریدے ریڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ19 وائرس انفیکشن دل کی شریانوں کی نشونما روک کر ان کے بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کے پٹھوں کو خون فراہم کرتی ہے، ان شریانوں کو کورونری شریانیں بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ممکنہ طور پر لیب سے پھیلا، امریکی کانگریس کمیٹی کا انکشاف تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ19 کا ہلکا انفیکشن بھی دل کی شریانیں بند ہونے کا باعث بن سکتا ہے، جس سے کچھ لوگوں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو...
کسی بھی ڈاکٹر کو اس بات کی منظوری حاصل نہیں کہ کسی بھی وجہ سے کسی مریض کو دیکھنے اور علاج کرنے سے انکار کردے۔ ڈاکٹرز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جو حلف اٹھاتے ہیں اُس کے تحت لازم ہے کہ وہ کسی بھی مریض یہ مریضہ کو اٹینڈ کرنے سے بالکل انکار نہ کریں۔ بھارت میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ ایک اسپتال میں خاتون دل کے دورے سے مرگئی اور سامنے بیٹھا ہوا ڈاکٹر اپنے اسمارٹ فون پر شارٹ وڈیوز سے محظوظ ہوتا رہا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر مینپوری میں واقع مہاراجا تیج سنگھ ڈسٹرکٹ اسپتال کا ہے۔ ساٹھ سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے اور موت واقع ہونے کی...
دل کا دورہ انسان کو ایسے وقت میں پڑتا ہے جب دل کو خون کی فراہمی شدید متاثر ہو جائے، جس کی بڑی وجہ شریانوں میں چکنائی اور کولیسٹرول کا اجتماع ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ ہارٹ اٹیک کو اچانک پیش آنے والا واقعہ سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق دل کے دورے سے کئی ہفتے پہلے ہی کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ابتدائی علامات اور ان کی اہمیت دل کے دورے کی علامات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں، مگر چند عام علامات درج ذیل ہیں: سینے میں دباؤ یا تکلیف:دباؤ یا جکڑن کا احساس ہارٹ اٹیک کی سب سے عام علامت ہے۔ بازو، گردن، یا کمر...