نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کو سسٹم اپ گریڈ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈیشن کر رہا ہے، جس کے باعث 2 نومبر 2025 بروز اتوار نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صبح 8:00 بجے سے 8:30 بجے تک پاک آئی ڈی، موبائل ایپ اور آن لائن سہولیات متاثر ہوں گی جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں خدمات بند رہیں گی۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
نادرا حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کو مزید بہتر، جدید اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کی بہتری کے لیے ہونے والا یہ اپ گریڈ کام عارضی نوعیت کا ہے اور جلد معمول کی خدمات بحال کر دی جائیں گی۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لیے عوام نادرا ہیلپ لائن 1777 یا 111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا نادرا کی ویب سائٹ www.
ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جماعت اسلامی کاآج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 10 سالہ بچے فرحان کی نمازِ جنازہ جمعرات کو ادا کی گئی جس کی امامت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کی، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے والد نور محمد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جنازے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں بے لگام ٹینکر اور ڈمپر مافیا کے باعث روزانہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت کی بے حسی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، شہر میں ٹریفک کا مؤثر نظام نہ ہونا، سڑکوں کی خستہ حالی، جگہ جگہ تجاوزات اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ بنا دی ہیں۔
منعم ظفر خان نے بتایا کہ کراچی کے تقریباً پچاس فیصد علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں، جس کے باعث ٹینکرز رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھومتے ہیں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں، گورننس کی ناکامی اور ناقص انفراسٹرکچر نے شہریوں کو مستقل خطرے میں ڈال دیا ہے، جس کا تازہ ترین ثبوت 10 سالہ فرحان کی المناک موت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے خونی ٹینکرز، ڈمپر مافیا، ای چالان کے نام پر عوام سے ناجائز وصولیوں، تباہ حال انفراسٹرکچر اور حکومتی نااہلی کے خلاف 13 دسمبر کو شام 5 بجے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی اور ٹریفک نظام کی بہتری کے مطالبے پر مبنی ہوگا۔
منعم ظفر خان نے بچے کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومتی بے حسی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔