ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ حق خودارادیت کے لیے جموں و کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ جنرل سیکرٹریٹ اسلامی سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت ان کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل اور مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ سیکریٹریٹ بھارت پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حتمی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور عالمی برادری سے ان قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ دہرایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے حمایت کا اعادہ جنرل سیکرٹریٹ کے مطابق

پڑھیں:

کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی(سہیل آفریدی)

عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،وزیراعلیٰ
27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،یوم سیاہ کشمیر پر بیان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی فورسز جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے سری نگر میں داخل ہوئیں، 1947 ء سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ا نہوںنے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودار ادیت دلانے میں کردار ادا کرے، خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، کشمیری عوام کی دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد بے مثال ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انشااللہ کشمیری عوام کی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، خود کو بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت کا ریاستی ظلم و ستم قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی(سہیل آفریدی)
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،زرداری، شہباز شریف
  • حیدرآباد ،شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کی حمایت میں کیے گئے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی
  • حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کیساتھ ہیں‘ بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال،دنیا بھر میں یوم سیاہ
  • حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، امیر مقام