Jasarat News:
2025-12-14@03:03:51 GMT

بھاری زیور ٹھیک نہی

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خواتین کا بناو سنگھار زیورات کے بنا اسھورا تصور کیا جاتا ہے۔خواتین بھاری و ہلکے نفیس ڈیزائن کے زیورات خریدنا پسند کرتی ہیں۔کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں جنہیں کانوں میں بھاری بالیاں پہننے کا شوق ہوتا ہے لیکن اس کے نقصانات سے وہ لاعلم ہوتی ہیں۔بھاری بالیاں پہننے سے بہت سے قلیل و طویل مدتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں خاص طور پر اگر اسے کثرت سے پہنا جائے۔اگر بھاری بالیاں زیادہ پہنی جائیں تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کانوں کی لو کھینچ جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ لمبی ہو جاتی ہیں اور اپنی قدرتی شکل کھو دیتی ہیں۔اگر بالیاں بہت بھاری ہوں اور غلطی سے کھنچ جائیں (مثال کے طور پر بالوں یا کپڑوں میں پھنس جائیں) تو وہ کان کی لو میں جزوی یا مکمل زخم ڈال سکتی ہیں اور بعض اوقات سرجری کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔بھاری بالیاں کان پر مسلسل دباؤ ڈالتی ہیں جس سے کان کی لو اور آس پاس کی جگہوں میں درد ہوتا ہے۔علاوہ ازیں، طویل استعمال گردن اور سر کے پٹھوں میں تناؤ کا باعث بھی بن سکتا ہے جس سے ممکنہ طور پر سر درد کا مسئلہ بھی درپیش ہوجاتا ہے ۔مزید یہ کہ بالیوں کا وزن چھید کے سوراخ میں چھوٹے چھوٹے زخم پیدا کر سکتا ہے جس کے بعد بیکٹیریل انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اگر بالیاں کم معیار کے مادوں سے بنی ہوں تو وہ الرجک ردِ عمل یا جلن کا سبب بن سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھاری بالیاں

پڑھیں:

آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-27

 

 

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عاید کرنے کے بل کو اسمبلی میں ایسی ترمیم کے لیے پیش کیا جائے گا جسے عدالت بھی معطل نہ کرسکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے اسکولوں میں 2019 میں بھی حجاب پر پابندی عاید کی تھی تاہم اسے عدالت نے معطل کردیا تھا۔ آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ حکومت کی یہ پابندی نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے بلکہ یہ غیر آئینی بھی ہے۔ جس کے باعث آسٹریا کی حکومت نے اس بار حجاب پابندی پر بل ایسی ترمیم کا  فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت معطل نہ کرسکے۔ حجاب پر بابندی کے بل پر ترمیم کے لیے اسمبلی میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بل کے تحت اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبان کے اسکارف پہننے پر پابندی ہوگئی۔ اگر یہ قانون منظور ہوگیا تو 12 ہزار طالبات کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس پابندی سے متعلق عوامی سطح پر پہلے ایک آگاہی اور مشاورت بھی کی جائے گی جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ اگر یہ بل کثرت رائے سے قانون بن گیا تو اس کا اطلاق نئے تعلیمی سال 2026-27 سے ہوگا۔ اسکارف پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 150 یورو سے ایک ہزار یورو تک جرمانہ سمیت دیگر انتظامی کارروائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ تاہم ابتدا میں حجاب پابندی کی خلاف ورزی پر والدین سے بات کی جائے گی اور انہیں رضامند کرنے کی کوشش کی جائے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • صبح 10 بجے سے پہلے دفتر آنے کیلئے مجبور کرنا تشدد کے مترادف، تحقیق
  • آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • دریائے سواں،قدیم ترین تہذیبوں کا گہوارہ
  • ابھی تو شروعات ہے… آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا! 9 مئی والوں کیلئے پیغام واضح:سینیٹر فیصل واڈا
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی؛ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • یو اے ای میں غیر قانونی ملازمت یا رہائش فراہم کرنے پر اب بھاری جرمانے اور قید کی سزا
  • والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا
  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
  • بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ