بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔

ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔

ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو بھی ہمیشہ دوستانہ ماحول اور سچائی پر مبنی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے افراد کو ایک دوسرے پر سوال اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آرادھیا تیزی سے ایک بااعتماد اور واضح رائے رکھنے والی نوجوان بنتی جا رہی ہے، وہ اپنی بات سمجھداری اور سنجیدگی سے سمجھاتی ہے، ہمارا مکمل خاندان نجی معاملات کو گھر تک محدود رکھنے کا خواہاں ہے۔

ابھیشک بچن نے انکشاف کیا کہ آرادھیا سوشل میڈیا سے دور رہتی ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ افواہیں آرادھیا کو متاثر نہیں کر پاتیں، وہ موبائل فون استعمال نہیں کرتی اور اگر اس کے دوستوں کو رابطہ کرنا ہو تو وہ اس کی والدہ کے نمبر پر کال کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ آرادھیا زیادہ تر وقت اپنی پڑھائی کو دیتی ہے اور یہ طے شدہ معاملہ ہے کہ آرادھیا کی آن لائن رسائی صرف تعلیمی مواد تک محدود ہے۔

اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کی خبر سنتے ہی میں نے سگریٹ اور شراب دونوں چھوڑ دی تھیں اور اب میں اِن کا استعمال نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2011ء میں اِن کے یہاں آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ابھیشک بچن نے ا رادھیا ہے کہ ا

پڑھیں:

’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل

معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔

پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے، میں نے اپنا کیریئر برباد کر دیا‘۔

پوجا کے مطابق کترینہ دیوانہ وار محبت میں تھیں اور اس رشتے کے دوران کئی فلم کے مواقع چھوڑ دیے تھے کیونکہ وہ شادی کے لیے اور کام سے کچھ دوری کے لیے تیار ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

انہوں نے کہا کہ شاید وہ یہ سوچ رہی تھیں کہ رنبیر سے شادی کے بعد وہ کپور خاندان کی رکن بن جائیں گی اور شاید وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے خاندان میں بیٹیوں کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی کم از کم اس وقت یہ رویہ تھا اب حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے بہت سی فلمیں چھوڑ دی تھیں وہ بہت مایوس تھیں۔

تاہم کترینہ نے بعد میں اداکار وکی کوشل سے شادی کر لی اور نومبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کترینہ کیف

متعلقہ مضامین

  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
  • فوج کے خلاف مہم پر سخت ردعمل، پی ٹی آئی قیادت کو واضح ہدایت
  • فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل
  • جب تک فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوتا قوم کو اکٹھا نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم کا علما کنونشن سے خطاب
  • ایشوریا رائے کا موازنہ راکھی ساونت سے کیوں کیا جانے لگا؟
  • ’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل
  • مزید آئینی ترامیم کی گنجائش نہیں، ن لیگ کو پنجاب میں میرا آنا ہضم نہیں ہوتا، بلاول بھٹو
  • کھڑے ہو کر کھانا کھانے کی عادت جسم اور میٹابولزم کو کیسے متاثر کرتی ہے؟
  • ایران کی ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیے گئے انسان نما روبوٹس حقیقت میں اداکار نکلے