یو اے ای میں غیر قانونی ملازمت یا رہائش فراہم کرنے پر اب بھاری جرمانے اور قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے یا ملازمت فراہم کرنے والے افراد کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو رہائش یا ملازمت دینے والے افراد عوامی سلامتی اور سماجی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ایسے افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یو اے ای کے قوانین کے تحت اس جرم پر ایک لاکھ درہم سے پانچ ملین درہم تک جرمانہ اور کم از کم دو ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر موجود افراد کے لیے ملازمت کرنا سنگین خلاف ورزی تصور کی جائے گی، اور ایسے افراد کو 10 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جعلی رہائشی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد کے لیے 10 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ملک میں قانونی شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور سماجی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کا ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان
ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والوں کو کام دینے پر بھاری جرمانے عائد ہونگے، وزٹ ویزا ہولڈر کو کام دینے پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رہائشی دستاویزات میں ردو بدل پر 10 برس تک قید ہوسکتی ہے، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے 50لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔