موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینے والے جرگے کے اراکین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فیصلے کرنیوالے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آٹھ افراد کو انگاروں پر چلنے پر مجبور کرنے والے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے بتایا کہ موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک دکان میں چوری کا واقعہ ہوا۔ دوکاندار نے واقعہ کے حوالے سے جرگہ بلایا۔ جس میں جرگے کے ممبران نے چوری کے شبے پر آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا۔ آگ پر چلانے کے باوجود آٹھ افراد میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈی سی موسیٰ خیل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی جرگے کا انعقاد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود سات افراد کو نامزد کیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ باقی افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کو صبح تک گرفتار کر لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جرگے کے
پڑھیں:
اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
اطالوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر چار تارکین وطن کے قتل کا الزام ہے جن کی لاشیں ایک جلی ہوئی منی وین سے ملی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان چار میں سے ایک پاکستانی جبکہ تین کا تعلق افغانستان سے تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو جنوبی کالابریا کے زرعی علاقے میں ایک گاؤں کے نزدیک پیٹرول پمپ سے جلی ہوئی گاڑی ملی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ دو افراد نے باہر سے وین کے دروازے بند کیے اور اندر کوئی مائع شے ڈال کر آگ لگا دی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی گاڑیوں اور منی وینز کو آگ لگانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مقامی کھیتوں میں کام کی تقسیم اور رہائش کے حوالے سے تارکین وطن میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے تقریباً ایک بجے فائر فائٹرز کو جلتی ہوئی وین کی اطلاع ملی تھی۔آگ بجھانے کے بعد انھوں نے اندر دیکھا تو ایک خوفناک منظر تھا۔ وین میں چار جلی ہوئی لاشیں موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل شواہد کی بنیاد پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔