بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں دکان میں چوری کے شبے پر پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی جرگے نے الزام کی سچائی جانچنے کے لیے 8 افراد کو دہکتے ہوئے انگاروں پر چلنے کا حکم دیا۔ حیران کن طور پر ان میں سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
ضلع انتظامیہ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جرگے میں شامل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک جرگہ رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
یہ واقعہ علاقے میں رائج غیرقانونی اور غیر انسانی روایتی طریقوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے، جب کہ مقامی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسے جرگے اور ان کے فیصلے قانون کے یکسر خلاف ہیں اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
رہائشی قوانین مزید سخت، امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے تحفظ کیلئے امیگریشن قوانین پر سخت عملدر آمد شروع کردیا گیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔