data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگال:مغربی بنگال کی سیاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کا معاملہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

 مالدہ کے گاجول میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایس آئی آر کو ووٹرز کی دبائو میں لانے کی سازش قرار دیا اور مرکز پر سخت حملے کیے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں ہندوتوا کی ٹھیکیداری قبول نہیں۔

ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ عوام میں پھیلی ہوئی گھبراہٹ دور کرنے کےلیے ریاست بھر میں “May I Help You” (کیا میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں) ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کو وزیر داخلہ امیت شاہ کی منصوبہ بندی کے تحت اچانک شروع کیا گیا تاکہ لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے جا سکیں۔

 انہوں نے کہاکہ اب تک 39 شہری ایس آئی آر کے خوف سے مر چکے ہیں۔ یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی شہری بنگال نہیں چھوڑے گا، نہ کوئی ڈٹینشن کیمپ جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹ، فرضی ویڈیوز اور اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

 ممتا بنرجی نے مرکز پر فنڈ روکنے کا بھی الزام لگایا، یہ کہتے ہوئے کہ بنگال کے 1.

87 لاکھ کروڑ روپے روکے گئے ہیں اور پھر یہاں کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بنگال میں “ہندوتوا کی ٹھیکیداری” قبول نہیں کی جائے گی اور ریاست کے سیکولر تشخص کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس آئی آر انہوں نے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف