حرا مانی کی بغیر میک اپ تصاویر وائرل—مداحوں کے دلچسپ تبصرے توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بغیر میک اَپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن پر مداحوں نے مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کیے۔ حرا مانی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 85 لاکھ فالوورز موجود ہیں، جو ہر نئی پوسٹ پر بھرپور ردعمل دیتے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بغیر فلٹر اور بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر اسلام آباد کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں وہ سردی سے بچنے کے لیے کوٹ پہنے دکھائی دیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک خاتون صارف نے لکھا:“میک اپ کے بغیر تو آپ میری طرح بیمار لگتی ہیں۔” جس پر حرا مانی نے محبت بھرا جواب دیتے ہوئے کہا:“آپ تو بیماری میں بھی حسین لگتی ہو۔” اداکارہ کے اس مؤدبانہ جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے اور ان کی پوسٹ مزید وائرل ہوگئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم
تسنیم نیوز کے مطابق، اس مجلس کے مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر طباطبائی نژاد نے اُن عوامل کی تشریح کی جو فرد اور معاشرے کو حق اور حقیقت کے راستے سے دور کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی دختر، حضرت فاطمہؑ کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری کی آخری شب کی مجلس، ہزاروں فاطمی عزاداروں کی شرکت کے ساتھ حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی۔ تسنیم نیوز کے مطابق، اس مجلس کے مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر طباطبائی نژاد نے اُن عوامل کی تشریح کی جو فرد اور معاشرے کو حق اور حقیقت کے راستے سے دور کر دیتے ہیں۔ اس مجلس میں معروف نوحہ خوان مهدی رسولی نے بھی مقامِ مادر کے عنوان سے اشعار پیش کیے اور حضرت فاطمہؑ کی خدمت میں مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔