اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہاؤسنگ اسکیموں کی جعلسازی، شہریوں سے کھربوں روپے کا فراڈ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو سوسائٹیز نے زمین کی غیر موجودگی، جعلی ممبرشپس اور حد سے زیادہ پلاٹس فروخت کرکے شہریوں سے کھربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا ہے۔
نیب راولپنڈی کی تحقیقات کے مطابق صرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں تقریباً 91 ہزار زائد پلاٹس اور فائلیں فروخت کی گئیں جبکہ 20 ہزار ممبرشپس بغیر زمین کے جاری کی گئیں۔
ایک مخصوص ہاؤسنگ اسکیم نے 2022 میں 4 ہزار کنال زمین کی منظوری کے باوجود عوام کو دکھایا کہ منصوبہ 80 ہزار کنال پر مشتمل ہے، اس دوران 30 سے 40 ہزار پلاٹس فروخت کیے گئے اور متاثرین سے 50 سے 60 ارب روپے وصول کیے گئے۔ تین سال بعد بھی اسکیم صرف 34 ہزار کنال زمین حاصل کر پائی، وہ بھی بغیر منصوبہ بندی کے۔
کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، تقریباً 20 ہزار ممبرشپس اور 65 ہزار پلاٹس ایسے منصوبوں میں فروخت کیے گئے جہاں قبضہ دینا ممکن نہیں تھا۔ کئی سوسائٹیز آج بھی ہزاروں ممبرز کو زمین فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔
نیب راولپنڈی نے ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کیا ہے اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے اصلاحاتی پیکیج پر کام کر رہا ہے تاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور دیرینہ مسائل حل ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے بڑھ کر 5642 روپے ہو گئی۔