اسلام آباد (صغیر چوہدری) – کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے شوگر ملز کے ایک بڑے کارٹل کو بے نقاب کیا ہے جو چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے میں ملوث تھا۔ کمیشن نے 10 شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق یہ شوگر ملز پنجاب میں گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے ذریعے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر رہی تھیں۔ کارٹل بنانے والے مالکان نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی، جبکہ کسانوں کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کے نمائندے کی حاضری بھی نہیں رکھی گئی۔
سی سی پی کی تحقیقات کے مطابق 10 نومبر کو فاطمہ شوگر ملز میں ایک خفیہ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت ریزیڈنٹ ڈائریکٹر رانا جمیل احمد شاہد نے کی۔ میٹنگ میں دیگر شوگر ملز کے نمائندے آن لائن شریک ہوئے اور اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ گنے کی کرشنگ کا عمل 28 نومبر سے شروع کیا جائے گا۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنا کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس غیر قانونی فعل کے باعث چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
شوکاز نوٹس فاطمہ شوگر ملز، شیخو شوگر ملز، تھل انڈسٹریز کارپوریشن، تاندلیانوالہ شوگر ملز (رحمن ہاجرا یونٹ)، جے کے ون شوگر ملز، اشرف شوگر ملز اور کشمیر شوگر ملز کو جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سراج شوگر ملز، ٹو اسٹار شوگر ملز اور حق باہو شوگر ملز کے خلاف بھی نوٹس جاری ہوئے ہیں۔
کمیشن نے تمام شوگر ملز سے 14 روز میں تحریری جواب طلب کیا ہے اور اگر مقررہ مدت میں جواب نہ آیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شوگر ملز گنے کی

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں دہشت گردوں کی شہر کی مختلف راستوں سے گزر کر فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک پہنچنے اور حملہ کرنے کی مکمل ویڈیو تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں، تینوں حملہ آوروں ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو روڈ پر الٹی سمت سے آتے دیکھا جاسکتا ہے، ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب پہنچ کر حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موٹرسائیکل کھڑی کی۔ خودکش حملہ آور کو ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر تک انتظار کرتے دیکھا گیا۔

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

ویڈیو میں ٹوپی اور چادر پہنے خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، حملہ آور کو ہیڈکوارٹرز سے کچھ فاصلے پر پیدل آتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پہلے خودکش حملہ آور نے گیٹ پر دھماکا کیا۔

دھماکے کے بعد دھوئیں اور گردوغبار میں 2 حملہ آور ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوئے، اندر داخل ہونے کے بعد بکتربند گاڑی نے دونوں حملہ آوروں کا راستہ روکا، بکتربند گاڑی کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے۔

ویڈیو کے مطابق حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے کبھی کسی صوبے پر حملہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی ،غیر شفاف قیمتوں کی شکار
  • وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کیخلاف درخواستیں خارج
  • نجی اسکولوں کو مہنگی نوٹ بکس و یونیفارمز فروخت پر شوکاز نوٹس
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردوں کی تیاریاں بے نقاب، ایف سی پر حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ تیار
  • عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا نوٹس لے:پاکستان  
  • انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش