قم، شہید علی ناصر صفوی کی برسی کے موقع پر محفل مشاعرہ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قم المقدس میں امریکی استعمار کے ہاتھوں شہید ہونیوالے مقاومت اسلامی کے اہم کمانڈر شہید علی ناصر صفوی اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالی ان کی زوجہ شہیدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ محفل مشاعرہ میں شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ شرکا سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین علامہ شفقت حسین شیرازی نے گفتگو کی۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ عالمی استعمار نے 80 کی دہائی میں مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے پورے عالم اسلام میں سازشیں پروان چڑھائیں، شہید علی ناصر صفوی اور ان کے باصفا ساتھیوں نے نہایت قلیل افراد پر مشتمل گروہ ہونے کے باوجود شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی سرپرستی میں سرزمین اسلامی مملکت خداداد پاکستان پر استعماری ہتھکنڈوں کو بے جگری سے ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے شک لوگ ان باتقوی مخلصین کی حیات طیبہ اور بے مثال کارناموں سے پوری طرح آشنا نہ ہو سکیں گے لیکن ان کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے، ان کی برسی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، اور یہ دن 1951 میں اس وقت کا ہے جب انہیں ایک جلسے کے دوران ایک بدبخت قاتل نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ لیاقت علی خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی اور محسنِ پاکستان تھے۔