قابض انتظامیہ نے کشمیری صحافی عرفاز دانگ کا گھر مسمار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری صحافی عرفاز دانگ کے گھر کو مسمار کرنا صرف ایک انتظامی کارروائی نہیں بلکہ آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور آواز اٹھانے کے حق پر ایک شرمناک دانستہ حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو اپنی پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول اور انتہائی تشویشناک عمل ہے۔جمہوریت میں صحافی عوام کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔جس ملک میں سچ جرم بن جائے وہاں جمہوریت تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتی ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے سچ دنیا کے سامنے لانے پر آج کشمیری صحافی عرفاز دانگ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے تو سچ بولنے کی ہمت کرنے پر مودی حکومت کل کسی اور صحافی کو بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایک صحافی پر حملہ پوری جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے جموں میں معروف صحافی عرفازدانگ کا رہائشی مکان، جہاں وہ 40 سال سے مقیم تھے کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انتقامی کارروائی کا نشانہ قابض انتظامیہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 22 خوارج ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج مارے گئے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام" کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔