27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار ہو گیا۔
کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹریز نے 27ویں ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مرزا سرفراز کی جانب سے 22 نومبر کو بلایا گیا وکلاء کنونشن ہائی کورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو اور مینجنگ کمیٹی کے ممبران نے یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اعزازی سیکریٹری کو وکلاء کنونشن بلانے کا اختیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ،27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست، فل بنچ تشکیل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہدوسری جانب جنرل سیکریٹری اور کراچی بار نے ہر صورت آج وکلاء کنونشن کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ سندھ ہائی کورٹ کے سامنے سڑک پر منقعد کیا جا رہا ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، وکلاء کنونشن سندھ ہائی کورٹ کے سامنے روڈ پر منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کنونشن سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں کرنے کا اعلان کیا تھا، ہال میں منع کیا گیا تو کنونشن سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں کرنے کا اعلان کیا، ہائی کورٹ کے احاطے میں بھی وکلاء کنونشن منعقد کرنے سے روکا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر سندھ ہائی کورٹ بار نے آج بلایا گیا وکلاء کنونشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نے اپنے بیان میں سیکریٹری ہائی کورٹ بار کی جانب سے بلایا گیا آج کا وکلاء کنونشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ بار کرنے کا اعلان کیا وکلاء کنونشن ہائی کورٹ کے
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔