data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کا مرکزی وفد، جس کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو، عوامی تحریک ضلع جامشورو کے رہنما شیخ جمال برہمانی اور پناہ برہمانی کر رہے تھے، جامشورو میں اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کی جانے والی محنت کش خاتون صابرین پٹھان کے گھر تعزیت کے لیے پہنچا۔کوٹری میں ورثا کے ساتھ موجود میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں کسی بھی عورت، ماں، بہن، محنت کش، غریب، ہاری اور مزدور کو جانی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ سندھ میں قانون کی حکمرانی کے بجائے لاقانونیت کی حکمرانی قائم ہے۔ محنت کش خاتون صابرین پٹھان کے قتل کو ڈیڑھ ہفتہ گزر چکا ہے مگر جامشورو پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں۔انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق قاتلوں کو وڈیروں کے کہنے پر پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ سندھ حکومت وڈیروں، سرداروں، جاگیرداروں اور بھوتاروں کے نجی فیصلوں اور جرگوں کے تحت چل رہی ہے، جبکہ آئین، قانون، عدالتیں اور انصاف حکمرانوں کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔نے کہا کہ کھپرو میں محنت کش ہاری ویرسی کولہی کو قتل کیا گیا، نواب ولی محمد میں معصوم بچیوں اور ایک ہاری کو قتل کیا گیا ہے، مگر پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے تیار نہیں۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جو حکمران عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم نہیں رکھ سکتے، وہ استعفیٰ دے کر گھروں کو چلے جائیں اور عوام کی جان چھوڑیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ صابرین پٹھان کے اصل قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے محنت کش خاتون کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صابرین پٹھان کے عوامی تحریک قاتلوں کو

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار