بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارتِ داخلہ نے نئی ہدایات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈوں پر آف لوڈ ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد وزارتِ داخلہ نے نئی اور واضح ہدایات جاری کر دی ہیں، تاکہ ویزا موجود ہونے کے باوجود مسافروں کو سفر سے محروم نہ ہونا پڑے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق امیگریشن حکام کو قائل کرنا ہر مسافر کی ذمہ داری ہے، اور اگر کسی شہری کی معلومات یا دستاویزات ناکافی ہوں تو امیگریشن افسران اسے سفر سے روک سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ بعض شہری خصوصاً سینی گال ویزے کے ذریعے غیر قانونی یا مشکوک طریقوں سے بیرونِ ملک سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ضروری قرار دی گئی ہے۔
مسافروں کے لیے لازمی شرائطریٹرن ٹکٹ،
ہوٹل کی بکنگ،
بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات،
مکمل اور تصدیق شدہ سفری دستاویزات۔
امیگریشن حکام ہر مسافر کی سخت جانچ کریں گے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، انسانی اسمگلنگ یا مشکوک سفر کو روکا جاسکے اور مسافر کو سفر میں کسی رکاوٹ یا آف لوڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حالیہ دنوں میں متعدد پاکستانیوں کو ہوائی اڈوں پر آف لوڈ کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن کی ویڈیوز اور رپورٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ اس پس منظر میں وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے تمام ضروری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
وزارت کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شبیہ اور ذمہ دار ریاست کے تاثر کو بھی مضبوط کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزارت دفاع کی تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت ‘نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-20
راولپنڈی (آن لائن) وزارت دفاع (ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس ڈپارٹمنٹ) نے پاکستان بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈ کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا اس ضمن میں وزارت دفاع نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے فیصلے کے تحت تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں نگران بورڈز کی فوری تقرری کا حکم دیا گیا ہے کنٹونمنٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کی سیکشن 191(2) کے تحت نگران سیٹ اپ ایک فوجی افسر اور ایک سول ممبر پر مشتمل ہوگا جبکہ نگران سیٹ اپ میں شامل سول ممبر کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکے گا تبدیلی کے تحت سابقہ فیصلے توثیق کے لئے مقرر کردہ نگران بورڈ کے سامنے رکھے جائیں جبکہ منتخب ممبران حلف کی تاریخ سے آئندہ 4 سال کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے اور بورڈ کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔