حکومت نے پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر ایئرپورٹس پر درپیش مسائل کے تناظر میں ایف آئی اے امیگریشن کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق اب بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو ویزا ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کو اپنے سفر کے مقصد اور سفری دستاویزات کے بارے میں مکمل طور پر مطمئن کرنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسافر امیگریشن حکام کو اپنے سفر کی معقول وجہ اور ضروری ثبوت فراہم نہ کر سکا تو اسے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا کہ بعض افراد سینیگال کے ویزے حاصل کر کے وہاں سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کی روک تھام کے لئے سخت سکریننگ ضروری ہے، بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی حکام کے مطابق یہ اقدامات قانونی مسافروں کے تحفظ اور پاکستان کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے اٹھائے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایف آئی اے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔

مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی اسٹمپ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ؛ امیگریشن سسٹمز بہتر بنانے کی ہدایات
  • بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارتِ داخلہ نے نئی ہدایات جاری کردیں
  • ایف آئی اے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی
  • 5 لاکھ سے زاید افغان شہریوں کا پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف
  • یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا‘ حکام وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • ورک اور وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والوں کو آف لوڈ کیے جانے کی خبریں؛ مسافروں کا بھاری نقصان
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
  • برطانیہ میں پاکستانیوں کے اسائلم کلیمز میں غیرمعمولی اضافہ، وزٹ ویزا سرفہرست راستہ