مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جان بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی کھڑی کے مقام پر بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والا کیری ڈبہ نمبر LEE-7130 خوفناک حادثے کا شکار ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کھائی کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود بیرن گلی کھڑی کے مقام پر بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والا کیری ڈبہ نمبر LEE-7130 خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت ۔ ماریہ دختر شبیر، عمر 25 سال فاطمہ دختر سرور، عمر 33/34 سال زوالفقار عرف پپو ولد حسین، عمر 45 سال ۔ زبیر ولد زوالفقار، عمر 23 سال ۔ یاسر ولد خلیل، عمر 38 سال اختر ولد نامعلوم، عمر 35 سال حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کھائی کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرن گلی
پڑھیں:
نواب شاہ: گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
—فائل فوٹونواب شاہ میں سکرنڈ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
کراچی ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق...
نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سکرنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔