ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
ایبٹ آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
ایبٹ آباد(آئی پی ایس) ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسافر وین کھائی میں ایبٹ ا باد
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔