Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:09:02 GMT

مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

مسافر وین ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 6 افراد جان بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود تمام 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں امتحان دینے کے لیے جانے والی دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ گاڑی بیرن گلی سے ایبٹ آباد جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسکیو کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ گاڑی کے بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے، کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا