اوکاڑہ میں مزدا بس اُلٹ گئی، 15 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
شہزاد خان: اوکاڑہ کے علاقہ 44 تھری آر شادی پورہ کے پاس مزدا بس اُلٹ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 15 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پر موٹر بائیک سروس اور 3 ایمبولینسز فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے 6 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 9 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نواب شاہ: گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
—فائل فوٹونواب شاہ میں سکرنڈ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
کراچی ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق...
نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سکرنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔