بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک، 100 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلادیش میں 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ کئی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں جمعہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس مچا دیا، جس کی شدت 5.
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب نرسنگدی شہر تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے نہ صرف بنگلا دیش میں محسوس کیے گئے بلکہ بھارتی شہر کولکتا اور شمال مشرقی بھارت کے بعض علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔
مقامی حکام اور خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ، گازی پور کے فیکٹری ورکرز اور نرسنگدی کے رہائشی شامل ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کچھ افراد زیر تعمیر عمارتوں سے گرنے والے اینٹیں اور سیمنٹ کے ٹکڑوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔
زلزلے کے خوفناک مناظر کا مشاہدہ کرنے والے شہریوں نے بتایا کہ فرنیچر ہلنے لگا اور لوگ فوری طور پر سڑکوں پر نکل آئے۔ ایک ڈھاکہ کے رہائشی نے کہا، “میں نے اپنی زندگی میں ایسے زلزلے کے جھٹکے کبھی محسوس نہیں کیے۔ ہم دفتر میں تھے اور فوراً نیچے بھاگے، دیکھا کہ لوگ پہلے ہی سڑکوں پر موجود تھے۔”
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت تدارک ممکن ہو سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔