Daily Mumtaz:
2025-11-21@08:18:26 GMT

یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے گلابی رنگ نہ پہنیں، کرن جوہر

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے گلابی رنگ نہ پہنیں، کرن جوہر

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے نہ روئیں، گلابی رنگ نہ پہنیں یا نرم طبیعت نہ رکھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 فیصد میری شخصیت آج بھی میرے بچپن کی یادوں سے چھلنی ہے، وہ اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کر رہے ہیں کہ وہ خود کو کسی بھی صنفی معیار میں قید نہ سمجھیں۔

اپنے بچپن کے صدمات، والد بننے کے بعد پیدا ہونے والی بے چینی اور اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ ان کا بچپن جذباتی چیلنجز سے بھرا ہوا تھا جس کا اثر آج بھی ان کی زندگی اور بچوں کی پرورش پر پڑتا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں یاش اور روہی کی معمولی باتوں پر بھی جلد پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے وہی تکلیف برداشت کریں جو انہوں نے اپنے بچپن میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھنے اور غیر صحت مند غذا دیکھ کر وہ فوراً فکر مند ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ بچوں کو چینی کھاتے دیکھ کر بھی وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے موٹاپے کا شکار تھے اور اسی وجہ سے مزاح اور طعنوں کا سامنا کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جسمانی کمی بیشی کو لے کر ان میں عدم تحفظ موجود رہتا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے بتایا کہ کئی بار اپنے کپڑوں کے انتخاب تک میں خود کو محدود محسوس کرتے ہیں مگر اب وہ آہستہ آہستہ اپنی شخصیت کو قبول کرنا سیکھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کرن جوہر

پڑھیں:

عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق میں ذہنی و جسمانی نشوونما، مکمل تحفظ اور معیاری تعلیم و تربیت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مؤثر اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔ حکومت پاکستان اس سلسلے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے سدباب کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملک بھر میں ہونہار بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دانش اسکول پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، جس کا بنیادی مقصد اسکول سے باہر بچوں کو فوری طور پر تعلیمی دائرے میں لانا ہے۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے عہد کیا کہ پاکستان اپنے بچوں کو ایک محفوظ، خوشحال اور تعلیم یافتہ مستقبل دینے کے لیے پوری قوت سے کوشاں ہے۔

 انہوں نے تمام والدین، اساتذہ اور معاشرے سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتر تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اپر چترال کے بچوں کی ایمانداری نے ہیڈ ماسٹر سمیت سب کو حیران کر دیا
  • مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں، کرن جوہر کا انکشاف
  • وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں
  • بچوں کا امن ایوارڈ شام کی نوعمر سماجی کارکن کے نام
  • عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام
  • ٹنڈوجام میونسپل کارپوریشن میں شہر کی صفائی پر سختی
  • عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کی نقل کا الزام