افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔
مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے
انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے الرٹ ہے۔
سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے لیکن مستعفی جج تنقید کررہے ہیں اور کہہ رہے کہ آئین پامال ہوگیا، کم از کم کوئی دلیل تو دیتے کہ آئین کو کیا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستعفی ججز کے بیانات ذاتی اور سیاسی ایجنڈے پر منبی ہیں، نئی قانون سازی کے بعد ججز کی ٹرانسفر عدلیہ ہی کرےگی، کسی اور کا عمل دخل نہیں ہوگا۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز نے گزشتہ 10 برس میں کوئی حکومت نہیں چلنے دی، ان لوگوں نے آئین کی تشریح کے نام پر اسے ری رائٹ کیا۔
مزید پڑھیں: سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ سابق ججز کبھی سوموٹو کے ذریعے ڈیم بناتے تو کبھی چینی کی قیمت مقرر کرتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر اگر ترمیم پاس نہ ہونی ہوتی تو منت سماجت کرکے انہیں منا ہی لیتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان ججز استعفے دہشتگردی رانا ثنااللہ مشیر وزیراعظم وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان ججز استعفے دہشتگردی رانا ثنااللہ وی نیوز انہوں نے کہاکہ رانا ثنااللہ کی زبان
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔