عالمی کرکٹ میں بابر اعظم 15ہزار رنز مکمل کرکے 5ویں پوزیشن لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے 5ویں قومی کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کیریئر کے 15ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر کے کرکٹ کے ممتاز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔بابراعظم اب انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے ساتھ 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، سابق کپتان انضمام الحق کے نام 20 ہزار 541 رنز ہیں جو 547 اننگز میں آئے، جبکہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف17ہزار 134 اور جاوید میانداد 16 ہزار 213 رنز بنائے۔بابر اعظم نے 372 اننگز میں 15 ہزار 4 رنز مکمل کیے اور یوں پاکستان کرکٹ میں اپنا ایک اور اہم کارنامہ درج کروا لیا۔واضح رہے قومی کرکٹرنے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بنائے ہیں، بابر اعظم کے عالمی کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرکٹ میں
پڑھیں:
غزہ میں 16 ہزار سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں: عالمی ادارہ صحت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں، جن کا علاج علاقے میں ممکن نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ادارے نے حال ہی میں 19 شدید بیمار مریضوں اور ان کے 93 ساتھیوں کو علاج کے لیے اٹلی منتقل کیا ہے۔ انہوں نے اٹلی کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون قابلِ تحسین ہے۔
ٹیڈروس گیبریسس نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی آگے بڑھ کر غزہ کے مریضوں کو علاج کے مواقع فراہم کریں کیونکہ وہاں صحت کی سہولتیں شدید متاثر ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “غزہ میں ہزاروں مریض ایسے ہیں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے، لیکن ان کے لیے ضروری سہولتیں دستیاب نہیں۔”
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے تمام انخلا کے راستے، بالخصوص مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ مریضوں کو بروقت طبی مراکز تک پہنچایا جا سکے۔
خیال رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث درجنوں اسپتال تباہ ہو چکے ہیں اور طبی عملہ شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں زخمی افراد کو بنیادی علاج کی سہولتیں بھی میسر نہیں۔
مزید یہ کہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔