data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی اسپنر ابرار احمد اور جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیے۔

فیصل آباد میں ہفتے کو کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا۔ مہمان ٹیم 37.

5 اوورز میں صرف 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ڈی کوک نے 70 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس دوران انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 7 ہزار رنز مکمل کر لیے، جو انہوں نے صرف 158 اننگز میں حاصل کیے۔ وہ ہاشم آملہ کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔

27 سالہ اسپنر اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر کے میچ اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرکٹ میں

پڑھیں:

جنوبی کوریا: بجلی گھر کا بوائلر گرنے سے3 مزدور ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے سے3 مزدور ہلاک ہو گئے۔ 60 میٹر بلند بوائلر ٹاور کو منہدم کیا جانا تھا،جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں ایک روز قبل ہی گر گیا ۔ حادثے میں 3مزدور ہلاک ہو گئے،جب کہ 2مزدوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ابرار احمد اور کوئنٹن ڈی کاک کا شاندار کارنامہ
  • تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی
  • بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے
  • جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
  • بابر اعظم کا کارنامہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
  • جنوبی کوریا: بجلی گھر کا بوائلر گرنے سے3 مزدور ہلاک
  • حیدرآباد: جے سی آئی المنائی کلب کے رہنما محمد ہاشم شیخ ودیگر رفیع احمد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے
  • جنوبی افریقی بولر پیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی